جرائم

پاک افغان طورخم بارڈر پر کسٹم اپریزمنٹ حکام کی کارروائی،بڑی تعداد میں غیرملکی کرنسی برآمد

 

ضلع خیبر لنڈی کوتل میں پاک افغان طورخم بارڈر پر کسٹم اپریزمنٹ حکام نے افغانستان جانے والی گاڑی سے ایک لاکھ سعودی ریال اور 45 موبائل برآمد کرکے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا۔
ڈی سی کسٹم طورخم فریحہ نقوی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کسٹم کلکٹر اپریزمنٹ پشاور امجد الرحمان کی ہدایت پر طورخم کسٹم اسٹیشن میں میں گاڑیوں کی چیکنگ کا سلسلہ مزیدسخت کر دیا گیا ہے اور کسٹم کلکٹر پشاور اپریزمنٹ کی انفارمیشن پر ایکسپورٹ کے انسپکٹر عطرت نذیر کی قیادت میں ٹیم تشکیل دی گئی۔

طورخم زیرو پوائینٹ پر افغانستان جانے والی ایکسپورٹ پرچون دس ویلر گاڑی کے ڈرائیور کیبن سے دوران چیکنگ 45 عدد موبائل اور ایک لاکھ سعودی ریال برآمد ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ ڈرائیور کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا اور گاڑی کو تحویل میں لے کر مزید تفتیش کیلئے کسٹم ہاؤس پشاور منتقل کیا گیا۔

آخر میں انہوں نے کہا کہ طورخم کسٹم اسٹیشن میں کسی کو غیر قانونی بینڈ آئٹمز اشیاء کی اسمگلنگ کی اجازت نہیں دینگے اور اس حوالے سے مختلف پوائنٹس کی کڑی نگرانی کی جارہی ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button