جرائم

ڈی آئی خان میں سکیورٹی فورسز کا مختلف علاقوں میں آپریشن، 23 فوجی جوان جاں بحق

 

ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز نے مختلف کارروائیوں کے دوران 27 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا جب کہ اس دوران پاک فوج کے 23 جوان جاں بحق ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں 11 اور 12 دسمبر کی درمیانی رات دہشتگردوں کی سرگرمیاں دیکھنے میں آئیں جس پر ڈی آئی خان کے علاقے درازندہ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا جس کے دوران 17 دہشتگرد ہلاک کیے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آج صبح 6 دہشتگردوں نے درابن میں سکیورٹی فورس کی پوسٹ پرحملہ کیا جس کے دوران سکیورٹی فورسز نے چوکی پر دہشتگردوں کے داخلے کی کوشش ناکام بنادی۔ تاہم اس کے بعد دہشتگردوں نے بارود سے بھری گاڑی کو چوکی سے ٹکرادیا جس کے نتیجے میں ہونے والے دھماکوں سے عمارت گرگئی اور متعدد اموات ہوئیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں تمام 6 دہشتگردوں کو ماردیا گیا جب کہ اس دوران 23 جوان جاں بحق ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کا بتانا ہےکہ درازندہ کے علاقے میں آپریشن کے دوران دہشتگردوں کے ٹھکانے کو تباہ کردیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کلاچی میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن میں دہشتگردوں کے ٹھکانے کو تلاش کیا گیا جب کہ شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 2 جوان جاں بحق ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشتگرد سکیورٹی فورسز کے خلاف دہشتگردی کی کئی کارروائیوں میں ملوث تھے اور ہلاک دہشتگرد معصوم شہریوں کے قتل میں بھی سرگرم تھے، کارروائیوں کے دوران اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کیا گیا۔

 

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button