جرائم
پشاور میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک
پشاور کے علاقے بڈھ بیر میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ مارے گئے تمام دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کو مطلوب تھے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے پشاور کے علاقہ بڈھ بیر میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا گیا جس میں 4 دہشت گرد مارے گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گردوں میں ہائی ویلیو ٹارگٹ، دہشت گرد کمانڈر سمیع اللہ عرف شینے بھی شامل ہے۔ جب کہ دہشت گرد کمانڈر سلمان عرف احمد، عمران عرف محمد اور دہشت گرد حضرت عمر عرف خالد بھی مارے جانے والوں میں شامل ہے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ تمام دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کو مطلوب تھے، آپریشن کے ہتھیار، گولیاں اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا ہے۔