جرائم

ٹانک میں چار دہشت گرد ہلاک

 

ٹانک میں سکیورٹی فورسز اور پولیس کی مشترکہ آپریشن کے دوران چار دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ پولیس کے مطابق  گزشتہ رات تھانہ شہید مرید اکبر کی حدود چیسن کچھ میں پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے مشترکہ آپریشن کیا۔

مشترکہ آپریشن میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے مابین دوطرفہ فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں چار دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف متعدد کاروائیوں میں ملوث تھے۔ دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری اسلحہ و گولہ بارود برآمد ہوا ہے۔

یاد رہے گزشتہ روز ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درہ زندہ میں آئل اینڈ گیس کمپنی پر دہشت گردوں نے حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں ڈیوٹی پر مامور دو سکیورٹی اہلکار  جاں بحق جبکہ تین اہلکار زخمی ہوئے تھے۔

اس سے قبل ضلع خیبر وادی تیراہ میں پاک فوج پر حملے کے نتیجے میں لیفٹننٹ کرنل سمیت دو اہلکار جاں بحق ہوگئے تھے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز کو قبائلی علاقے وادی تیرہ میں نشانہ بنایا گیا ہے۔ حملے میں 7 اہلکار زخمی بھی ہوگئے تھے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button