جرائم

سوات میں فائرنگ سے دو افراد جاں بحق، 3 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے

رفیع اللہ خان

سوات میں گراسی گراؤنڈ کے قریب دو فریقین کے مابین زمینی تنازعے پر فائرنگ سے دو افراد جاں بحق جبکہ تین پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق تھانہ رحیم آباد کے حدود چنار کالونی امانکوٹ کے رہائشی فرق اول اعجاز خان اور دیگر کی فائرنگ سے فریق دوئم کے باچا حسین نامی شخص موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ اس موقع پر ثالثی کا کردار ادا کرنے والے امین نامی شخص بھی فائرنگ کی زد میں آکر چل بسے۔

پولیس نے بتایا کہ فائرنگ کے تبادلے میں تین پولیس اہلکار کنسٹیبل ڈرائیور سردار علی، کنسٹیبل شکیل اور کنسٹیبل افتخار بھی زخمی ہوئے ہیں جنہیں علاج کے لیے ہسپتال منتقل کرد گیا جبکہ دونوں ڈیڈ باڈیز بھی پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کی گئی ہے۔

واقعے کے بعد پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور ملزمان کی گرفتاری اور اسلحے کی برآمدگی کے لیے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کی باریک بینی سے تحقیقات جاری ہے اور جلد ملزمان کو گرفتار کیا جائے گا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button