کھیل

کیا افغانستان انگلینڈ کی طرح نیوزی لینڈ کو بھی شکست دینے کی صلاحیت رکھتا ہے؟

 

کیف آفریدی

کیا واقعی افغانستان کرکٹ ٹیم ایک مرتبہ پھر اپ سیٹ دینے لگے ہیں۔ جی ہاں آج افغانستان اپنا چوتھا میچ نیوزی لینڈ کے خلاف کھیل رہا ہے۔ ایک طرف اگر دیکھا جائے تو نیوزی لینڈ نے ورلڈ کپ میگا ایونٹ میں اب تک تین میچز کھیلے ہیں اور تینوں میں کامیابی سمیٹی ہے۔ اس وقت پوائنٹس ٹیبل پر بھی دوسرے نمبر پر ہے جبکہ افغانستان نے تین میچوں میں دو ہارے اور ایک میں دفاعی چیمپئن انگلینڈ کو شکست سے دوچار کر کے سب کو حیران کر دیا ہے۔ اب ورلڈ کپ کی صورتحال بدل چکی ہے کیونکہ کل رات نیدر لینڈ نے جنوبی افریقہ کو شکست دے کر ایونٹ کا دوسرا اپ سیٹ کر دیا۔

آج پاکستانی وقت کے مطابق دن ڈھائی بجے ہندوستان کے چینائی گراونڈ میں افغانستان نیوزی لینڈ سے ٹکرائے گا۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم اب تک اس ایونٹ میں ناقابل شکست رہی ہے لیکن افغانستان کی جانب سے انگلینڈ کو شکست دینے کے بعد انگلینڈ کی ٹیم ضرور پریشان ہو گی کیونکہ افغانستان کے پاس راشد خان، مجیب الرحمان اور محمد نبی جیسے سپین بالر شامل ہیں۔ جبکہ اب تک کے نتائج کے مطابق آئی سی سی ورلڈ کپ میں ہندوستان کے گراونڈز پر سپین بالرز کا راج ہیں۔ افغانستان نے خطرناک سپین بالنگ کی وجہ سے ہی دفاعی چیمپئن انگلینڈ کو شکست دی تھی۔

دوسری جانب نیوزی لینڈ ٹٰیم میں بھی کین ولیم سن، ٹام لتم، ترینٹ بولٹ اور ڈیون کینویں جیسے بڑے بڑے بیٹرز موجود ہیں۔ اس لیے انکو اتنا اسان لینا بے وقوفی ہوگی۔ اب دیکھنا ہو گا کہ کیا افغانستان نیوزی لینڈ کو بھی ہرا کر ورلڈکپ میں خطرے کی گھنٹی بجا دے گا؟ یہ فیصلہ آج ہو گا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button