جرائم

مردان میں نئے نویلے دلہا نے فائرنگ کرکے خودکشی کرلی

 

مردان کی تحصیل کاٹلنگ کے علاقہ شکرتنگی میں ملزم نے غیرت کے نام پر فائرنگ کرکے بھائی کو قتل اور اپنی بیوی کو زخمی کردیا۔ دوسرے واقعے میں تحصیل تخت بھائی میں نوجوان نے شادی کے تیسری ہفتے گھریلو ناچاقی کی وجہ سے اپنی زندگی کا خاتمہ کردیا۔

پہلے واقعے میں پولیس تھانہ جبر کے عملے کو زخمی حالت میں مسماۃ ن نے رپورٹ درج کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اپنے گھر اوّل داد بانڈہ شکرتنگی میں موجود تھی اور دیور اور بھابی گفتگو میں مصروف تھے کہ اسی دوران ملزم انکا شوہر شوکت باہر سے گھر کے اندر داخل ہوگیا اور داخل ہوتے ہی پستول سے فائرنگ شروع کر دی۔ فائرنگ کے نتیجے میں انکا دیور گلاب شیر لگ کرموقع پر دم توڑ  گیا جبکہ انکو شدید زخمی حالت میں کاٹلنگ ٹائپ ڈی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق شوہر کو شک تھا کہ بیوی کی دیور کے ساتھ ناجائز تعلقات تھے۔ پولیس تھانہ جبر نے خاتون کی درخواست پر انکے شوہر شوکت ولد شیر واللہ ساکن شکر تنگی اول داد بانڈہ کے حلاف تھانہ جبر میں مقدمہ درج کرلیا اورمزید تفتیش شروع کردی۔

دوسرا واقعہ مردان کی تحصیل تخت بھائی کے شہری علاقے کالج کالونی میں پیش آیا جب نئے نویلے دلہا سمیع اللہ نے فائرنگ کرکے اپنی زندگی کا خاتمہ کردیا۔

تھانہ ساڑو شاہ پولیس کے عملے کے مطابق مرحوم کی 20 روز قبل شادی ہوئی تھی۔ متوفی کے بھائی حبیب الرحمن کے بیان کے مطابق شادی کے بعد میاں بیوی کا آپس میں لڑنا معمول بن گیا تھا۔ تخت بھائی کے شہری علاقہ کالج کالونی کے رہائشی یوسف پلازہ تخت بھائی سمیع اللہ ولد خائستہ پچئی میں چوکیدار تھا جس کی شادی پندرہ ستمبر کو ہوئی تھی۔

سمیع اللہ نے گھریلو ناچاقی سے دلبرداشتہ ہوکر پستول سے خود پر فائرنگ کرکے اپنی زندگی کا خاتمہ کردیا۔ تھانہ ساڑوشاہ پولیس نے واردات کے بعد موقع پر پہنچ کر مرحوم کی بیوہ کو حراست میں لیکر شامل تفتیش کردیا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button