چارسدہ: طالبہ کے ساتھ جنسی زیادتی کی ناکام کوشش کرنے والا سکول پرنسپل گرفتار
آفتاب مہمند
چارسدہ کے علاقے سر ڈھیری میں 7 سالہ سکول طالبہ کے ساتھ جنسی زیادتی کی ناکام کوشش کرنے والے سکول پرنسپل کو گرفتار کر لیا گیا۔ سکول پرنسپل نے کلاس کے جی میں پڑھنے والی بچی کیساتھ نازیبا حرکات کئے تھے۔
رابطہ کرنے پر تھانہ سر ڈھیری پولیس نے ٹی این این کو بتایا کہ تھانہ سر ڈھیری کی حدود شیر خان کلے میں واقع باب الاسلام ایجوکیشن سکول سسٹم میں زیر تعلیم ایک بچی کے والد نے پولیس کو رپورٹ درج کرائی کہ وہ پشاور میں ملازمت کرتے ہیں۔ دوران ڈیوٹی انکو اپنے گھر سے کال آئی کہ فوری گھر پہنچے۔
گھر پہنچنے پر اہل خانہ نے بتایا کہ کلاس کے جی میں پڑھنے والی انکی بچی کو سکول پرنسپل فضل اللہ جو ڈھب بھانڈہ ضلع چارسدہ کے رہائشی ہے، نے بچی کو دوران سکول اپنے دفتر میں بلایا اور انکے ساتھ نازیبا و غیر اخلاقی حرکات کئے۔ لہذا سرڈھیری کی پولیس سکول پرنسپل کے خلاف کارروائی کریں۔
سر ڈھیری پولیس نے مزید بتایا کہ والد کی رپورٹ پر فوری کاروائی کرتے ہوئے تھانہ ایس ایچ او مسعود خان نے ایکشن لیتے ہوئے ملزم کو چند ہی گھنٹوں میں گرفتار کر لیا۔ ملزم کو گرفتار کرنے کے بعد انکے خلاف مقدمہ رجسٹرڈ کیا جا چکا ہے۔
ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم نے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے۔ ملزم کو مزید کارروائی کے لئے تھانہ سر ڈھیری منتقل کرکے ان سے تفتیش شروع کردی گئی ہے جبکہ ملزم کو جلد عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
پولیس نے مزید بتایا کہ جرم ثابت ہونے کی صورت میں فضل اللہ کے خلاف سخت کاروائی کیجائے گی۔ اس حوالے سے بچی کے اہل خانہ کیجانب سے بتایا گیا ہے کہ وہ اب بچی کو مذکورہ سکول سے نکال کر کسی بھی دوسرے سکول میں داخل کروادیں گے۔ وہ تھانہ سر ڈھیری پولیس کی بروقت کارروائی کرنے سے مطمئن ہے اور انہیں بھرپور انصاف ملنے کی امید ہے۔