جرائم

پشاور سنٹرل جیل سے وائرل ہونے والی ویڈیوز کے حقائق سامنے آگئے

 

آفتاب مہمند

پشاور کے سنٹرل جیل سے وائرل ہونے والی ویڈیوز سے متعلق حقائق سامنے آگئے۔ سنٹرل جیل کے قیدی راز محمد نامی شخص کے بھائی فلک نیاز کا کہنا ہے کہ وائرل ہونے والی ویڈیوز حالیہ ویڈیوز ہیں۔

اس سلسلے میں فلک نیاز نے سپرنٹنڈنٹ پشاور سنٹرل جیل کے نام خط کے نام لکھے گئے ایک خط میں کہا ہے کہ انکا بھائی راز محمد جیل کے اندر باقاعدگی کے ساتھ ٹچ موبائل کا استعمال کر رہا ہے۔ راز محمد جیل کے اندر ٹک ٹاک بناتا ہے جو سوشل میڈیا کے ذریعے وائرل ہو جاتی ہیں۔ خواجہ سراؤں کے ساتھ رات بھر ویڈیو کالز بھی کرتا ہے۔ راز محمد موبائل کا استعمال کرکے باہر لوگوں کو دھمکیاں دیتا رہتا ہے جسکے باعث اہل خانہ کیلئے مشکلات پیدا ہو رہی ہیں۔ اس حوالے سے جیل انتظامیہ کو راز محمد کے مسیجز اور ویڈیوز ثبوت کیساتھ فراہم کئے گئے ہیں۔

نیاز محمد جو کئی قتل اقدام قتل جیسے واردات میں پشاور کے سنٹرل جیل میں پابند قید ہے، کے بھائی فلک نیاز نے اپنے خط میں مزید کہا ہے کہ اس عمل میں جیل انتظامیہ کے افراد بھی ملوث ہیں۔
لہذا فوری طور پر جیل میں انکے قید بھائی پر ٹچ موبائل کے استعمال پر پابندی عائد کرکے معاملے کی شفاف انکوائری کیجائے۔ فلک نیاز نے خط کے ذریعے چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا، آئی جی جیل خانہ اور ہوم سیکرٹری کو بھی جیل کے اندر موبائل کے استعمال سے متعلق آگاہ کر دیا ہے۔

یاد رہے کہ پشاور کے سنٹرل جیل میں تمام قیدیوں پر ٹچ موبائل کے استعمال پر پابندی عائد ہے۔ ایسے میں گزشتہ روز سنٹرل جیل پشاور سے ٹک ٹاک بنانے کی ویڈیوز وائرل ہوئی تھیں۔ ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ٹک ٹاک بنانے کیلئے جیل کے اندر ایک بیرک کا استعمال کیا گیا جہاں پر میوزک اور لائٹنگ بھی دکھائی دے رہا ہے۔ ویڈیوز وائرل ہو جانے کے بعد جیل انتظامیہ کی کارکردگی پر سوالیہ نشان اٹھ رہا ہے۔

ویڈیوز وائرل ہو جانے کے بعد سنٹرل جیل انتظامیہ کیجانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پر زیر گردش پوسٹ میں جیل  انتظامیہ کے خلاف الزامات بے بنیاد اور ذاتی مفادات کے حصول کی کوشش کے لئے لگائے جا رہے ہیں۔
ان میں جو ویڈیوز  جاری ہوئی ہیں یہ کافی پرانی ہیں اور اس سے پہلے  دور کی ہیں اور ان ویڈیوز کے خلاف پہلے ہی سے محکمانہ انکوائریز ہوئی ہیں اور کچھ کے خلاف جاری ہیں۔

اس طرح کی منفی پروپیگنڈوں کا اصل مقصد جیل کی موجودہ انتظامیہ کو مایوسں کرنا اور انکو بیک فٹ پر لانا ہے جو انکی ایک ناکام کوشش ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ پرزن رولز کے مطابق جیلوں میں جو اشیاء استعمال کرنا ممنوع ہے ان سب کو قیدیوں کی بارکوں سے ہٹا دیا گیا ہے۔ جیل کے اندر ممنوعہ اشیائے استعمال کے خلاف ہر وقت سرچ آپریشن جاری رہتا ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button