جرائم

ڈیرہ اسماعیل خان میں لاپتہ ہونے والے 9 سالہ بچے کی لاش برآمد

رضوان محسود 

ڈیرہ اسماعیل خان میں گھر سے لاپتہ ہونے والے 9 سالہ بچے کی لاش برآمد ہوگئی۔ پولیس کے مطابق کھوئی بہارہ کے علاقہ کڑی شموزئی میں گھر سے لاپتہ ہونے والے 9 سالہ بچے کی لاش زیر تعمیر مکان سے مل گئی۔ پولیس کے مطابق شبہ ہے کہ بچے کو زیادتی کے بعد قتل کیا گیا ہے تاہم اس حوالے سے تفتیش جاری ہے۔

بچے کی ماموں کی رپورٹ پر کھوئی بہارہ پولیس نے داود نامی شخص کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ کڑی شموزئی کے رہائشی شکرالدین استرانہ نے قتل و زیادتی کی دفعات کے تحت رپورٹ درج کرائی کہ اس کا 9 سالہ بھانجا جان خان استرانہ ولد امان اللہ سکنہ کڑی شموزئی گھر سے نکلا لیکن واپس نہیں آیا۔ بچے کی تلاش میں مصروف تھے کہ پتہ چلا کہ داود خان نامی شخص کے زیر تعمیر مکان میں بچہ بے ہوش پڑا ہے۔

انہوں نے جاکر دیکھا تو بچے کی لاش پڑی ہوئی تھی جس کو پھانسی سے کر قتل کیا گیا تھا۔ بچے کے ماموں کے مطابق بچے کے ساتھ زیادتی بھی کی گئی جس کے بعد اس کو قتل کیا گیا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button