جرائم

ضلع خیبر میں خودکش حملہ آور ہینڈ گرنیڈ دھماکے سے ہلاک

 

ضلع خیبر کی تحصیل تحصیل لنڈی کوتل میں خودکش حملہ آور خود ہی دھماکے کا نشانہ بن کر ہلاک ہوگیا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق سلطان خیل کے مقام پر نامعلوم حملہ آور کی لاش پڑی ہے جو گزشتہ شب رات 2 بجے دھماکے کا نشانہ بنا ہے۔
ذرائع کے مطابق مبینہ خودکش حملہ آور پر جیکٹ پہنتے وقت ہینڈ گرنیڈ پھٹ گیا۔ ہینڈ گرنیڈ پھٹ جانے سے حملہ آور کی ہلاکت واقع ہوئی۔
حملہ آور کے اعضاء مکمل محفوظ رہے۔ ہینڈ گرنیڈ پھینکتے وقت جیکٹ پھٹ نہ سکا۔ واقعہ پیش آنے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے میں سیکیورٹی بڑھا کر تحقیقات شروع کر دی۔

یاد رہے ضلع خیبرمیں گزشتہ کچھ عرصے سے دہشت گردوں کی کارروائیوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔ اگست کے مہینے میں بھی سکیورٹی فورسز نے کارروائی کے دوران دو دہشت گردوں کو ہلاک کیا تھا۔ اس سے قبل باڑہ کمپاونڈ پر دو خودکش حملے ہوئے تھے جس میں 4 اہلکار جانبحق او سات زخمی ہوئے تھے۔

واضح رہے کہ 25 جولائی کو علی مسجد میں واقعہ الحدیث مسجد میں خودکش حملہ ہوا تھا جس میں ایڈیشنل ایس ایچ او عدنان آفریدی جاں بحق تھے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button