جرائم

خیبرپختونخوا میں حوالہ ہنڈی اور ڈالر کی اسمگلنگ کے خلاف بڑے کریک ڈاون کا فیصلہ

 

ایف آئی اے نے خیبرپختونخوا میں حوالہ ہنڈی اور ڈالر کی اسمگلنگ کے خلاف بڑے کریک ڈاون کا فیصلہ کرلیا۔

ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ حوالہ ہنڈی اور ڈالر کی اسملگنگ کے خلاف موثر کاروائیوں کے لیے تین ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہے۔ ہر ٹیم میں پانج اراکان شامل ہوں گے۔ انسپکٹر لیول کا آفیسر ٹیم انچارج ہوں گا۔

ایف آئی اے کے مطابق ٹیم میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اراکان بھی شامل ہوں گے۔ ٹیمیں صوبہ بھر میں ڈالر اسمگلنگ اور حوالہ ہنڈی کے کاروبار سے منسلک افراد کی گرفتاری یقینی بنائے گی۔

گرفتار ملزمان کے خلاف فارن ریگورلیزیشن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا جائے گا۔ ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ مردان، صوابی ،سوات غیرقانونی حوالہ ہنڈی اور ڈالر سملنگ کے لئے ہاٹ سپاٹ قرار دیے گئے ہیں۔

خیال رہے گزشتہ روز ڈالرز کی اڑان روکنے کے لئے ایف آئی اے، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے پشاور کی بڑی کرنسی مارکیٹ چوک یادگار کو مکمل سیل کردیا تھا۔

چوک یاد گارپشاور صوبے کی سب سے بڑی کرنسی مارکیٹ ہے۔ ایف آئی اے کے مطابق یہ کارروائی حوالہ ہنڈی اور ڈالر اسمگلنگ روکنے کے لیے کی گئی۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button