جرائم

شمالی وزیرستان میں گھر پر مارٹر گولہ گرنے سے ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق

 

شمالی وزیرستان میں ایک گھر پر مارٹر گولہ گرنے سے ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ آج صبح تحصیل گڑیوم کے علاقے شکتوئی ارسل کوٹ گاؤں میں ایک گھر پر نامعلوم سمت سے مارٹر گولہ گرا۔

مارٹر گولہ پھٹ جانے سے ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق ہوگئے جن میں خاتون اور اس کے چار بچے شامل ہیں۔

مقامی ذرائع کے مطابق حادثے میں دو بچے زخمی بھی ہوئے ہیں جن کو علاج کے لیے ضلع بنوں منتقل کردیا گیا ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button