جرائم

مردان: جائیداد کے تنازعے پر فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق، ملزم کی لاش بھی برآمد

مردان کے علاقے بارہوتی میں جائیداد کے تنازعے پر مبینہ طور پر ملزم نے فائرنگ کر کے اپنی ہی نانی، ماموں اور ممانی سمیت 4 سالہ کزن کو قتل کردیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واردات کے بعد ملزم کی لاش بھی ملی ہے تاہم ابھی معلوم نہیں ہو سکا کہ ملزم نے خودکشی کی یا اسے مارا گیا ہے۔

پولیس تھانہ پارہوتی میں رپورٹ درج کرتے ہوئے امتیاز سکنہ کچہ سڑک پارہوتی نے بتایا کہ ملزمان باپ بیٹا شیراز ولد شیر زادہ اور رئیس ولد شیراز اور ان کے بھتیجے مقتول وقار احمد کے درمیان جائیداد کا تنازعہ چلا آرہا تھا جبکہ وقار احمد مقتول شیراز کا سالہ تھا۔

رپورٹ میں امتیاز نے بتایا کہ وہ مسجد میں عشاء کی نماز پڑھ رہا تھا کہ اچانک فائرنگ کی آواز سنی، جب وہ وقار احمد کے گھر گئے تو دیکھا کہ ملزمان باپ بیٹے شیراز اور رئیس فائرنگ کرکے بھاگ رہے تھے اور ان کی فائرنگ سے چالیس سالہ وقار احمد، تیس سالہ زوجہ وقار، والدہ وقار اور تین سالہ ازان ولد وقار قتل شدہ خون میں لت پت پڑے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ فائرنگ سے ایک راہگیر شعیب ولد انور شاہ بھی زخمی ہوگیا۔ پولیس کا کہنا ہے مقتولین کی لاشوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، واقعے سے متعلق مزید تفتیش جاری ہے۔

ادھر پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول ملزم رئیس کی والدہ زوجہ شیر زادہ نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر دیا ہے جبکہ مقامی افراد کے مطابق ملزم رئیس نے اپنے ماموں، نانی، ممانی اور کم سن ماموں زاد کے قتل کے بعد دلبر راشہ ہوکر خودکشی کی ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button