جرائم

لکی مروت میں پولیس وین پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو اہلکار جاں بحق

 

لکی مروت میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو پولیس اہلکار جاں بحق جبکہ تین زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق تھانہ پیزو پولیس موبائل گاڑی پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی ہے جس کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار جاں بحق جبکہ تین زخمی ہوگئے ہیں۔

تھانہ پیزو کی پولیس موبائل گاڑی پر پیزو بائی پاس روڈ پر لکی سیمنٹ فیکٹری کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں بشیر الرحمٰن خان اور سیف علی خان جاں بحق ہو گئے ہیں جبکہ پولیس اہلکار عصمت اللہ، امداد اللہ اور انعام اللہ فائرنگ سے زخمی ہوئے ہیں۔ حملے کا نشانہ بننے والی پولیس گاڑی معمول کی گشت پر تھی۔

دوسری جانب سوات کے تلیگرام چوکی کی فرنٹ ناکہ بندی پر مامور اہلکاروں پر نامعلوم افراد نے پہاڑ کیجانب سے فائرنگ کی ہے جس کی وجہ سے ایک کانسٹیبل پاؤں پر لگ کر زخمی ہوگیا۔

زخمی کانسٹیبل نے جوابی فائرنگ کرکے حملہ ناکام بنادیا۔ جوابی فائرنگ کے بعد حملہ آور فرار ہوگئے۔ زخمی کانسٹیبل کو سیدو شریف ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں علاج معالجہ جاری ہے۔ ڈی پی او سوات موقع پر موجود رہے اور آپریشن کی خود نگرانی کرتے رہے۔ فائرنگ کا واقعہ گزشتہ شب پیش آیا۔

 

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button