جرائم

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل جاں بحق

ٹانک میں مسلح افراد کی جانب سے بھرے بازار میں فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل جاں بحق اور ایک شہری زخمی ہوگیا۔

پولیس حکام کے مطابق فائرنگ نجی بینک کے مین گیٹ پر کی گئی جس کی زد میں آکر پولیس کانسٹیبل ریاض جاں بحق جبکہ ضیا الدین نامی ایک شہری زخمی ہوگیا۔ واقعے کے بعد پولیس اہلکار کی لاش اور زخمی شہری کو ہسپتال منتقل کیا گیا۔

اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری جائے وقوع پر پہنچی اور شواہد جمع کرنے کے ساتھ وہاں موجود افراد سے بیان لیے۔  ملزمان کی گرفتاری کے لیے شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر ناکے لگا کر تلاشی کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔

فائرنگ کے واقعے کے بعد تاجروں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور انہوں نے دکانیں بند کردیں۔  پولیس نے فرار ہونے والے مسلح افراد کی تلاشی کے لیے مختلف مقامات پر سرچ آپریشن بھی شروع کردیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ہم واقعے کو ٹارگٹ کلنگ کے تسلسل کے تناظر میں دیکھ رہے ہیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button