جرائم

جنوبی وزیرستان میں فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے 6 جوان شہید

خیبر پختونخوا کے ضلع اپر جنوبی وزیرستان میں عسکریت پسندوں نے سکیورٹی فورسز کے قافلے کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 6 سکیورٹی اہلکار شہید جبکہ جوابی کارروائی میں 4 عسکریت پسندوں کو مارا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقے اسمان منزہ میں سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے شدید تبادلے کے دوران 6 سپاہی موقع پر شہید جبکہ 4 زخمی ہوگئے۔

ترجمان کے مطابق پاک فوج کے جوانوں نے مؤثر طریقے سے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں چار عسکریت پسند ہلاک جبکہ 2 دہشت گرد زخمی ہوگئے۔ کلیئرنس آپریشن جاری ہے تاکہ علاقے میں پائے جانے والے دیگر دہشت گردوں کو ختم کیا جا سکے.

آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں اور ہمارے بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید تقویت دیتی ہیں۔

دریں اثناء تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) نے ایک بیان میں حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔
Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button