جرائم

خیبر پختونخوا میں بڑھتے دہشت گردی کے واقعات کے پیچھے افغانستان کے حالات ہے: آئی جی کے پی

 

انسپکٹر جنرل آف پولیس (آئی جی) خیبر پختونخوا اختر حیات خان کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا میں بڑھتے دہشت گردی کے واقعات کے پیچھے افغانستان کے حالات ہے۔ دہشت گردی کے تمام کیسز کو ٹریس کر لیا گیا ہے، زیادہ تر خودکش بمباروں کا تعلق افغانستان سے ہے۔

پشاور میں ایک تقریب کے دوران آئی جی اختر حیات نے کہا کہ دہشت گردی کے تمام کیسز کو ٹریس کر لیا گیا ہے، زیادہ تر خودکش بمباروں کا تعلق افغانستان سے ہے، وفاق سے کراس بارڈ دہشت گردی کے معاملے بات کی ہے۔

اختر حیات نے کہا کہ افغانستان سے دہشت گردوں کے ہاتھ جدید تھرمل ہتھیار لگے تھے، پولیس کو جدید تھرمل ہتھیار فراہم کرنے کے بعد دہشت گردوں نے بھی حملوں کا طریقہ کار تبدیل کیا اور خودکش حملے شروع کر دیے۔

انہوں نے کہا کہ تھانوں اور چوکیوں پر پولیس کو بھی جدید تھرمل ہتھیار فراہم کیے جس سے انکا کوئی حملہ کامیاب نہیں ہوا۔ گزشتہ ماہ سے دہشت گردوں نے خود کش حملے شروع کر دئیے۔ دہشت گردوں کی سہولت کاری میں ملوث ملزموں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

آئی جی خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ سی ٹی ڈی میں انٹیلی جنس کا کام اہمیت رکھتا ہے، باڑہ کمپاونڈ، علی مسجد دونوں واقعات میں بروقت اطلاع کے باعث بڑی تباہی سے بچ گئے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button