جرائم

شمالی وزیرستان میں پی ٹی سی ایل اہلکار کو نامعلوم افراد نے قتل کردیا

 

محمد عابد

شمالی وزیرستان میں نامعلوم افراد نے پی ٹی سی ایل اہلکار کو قتل کردیا۔ میر علی پولیس کے مطابق پی ٹی سی ایل ملازم کی شناخت زربت خان کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس نے مزید کہا کہ لاش کو ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق زربت خان یوتھ آف وزیرستان سے تعلق رکھنے والے وقار احمد کا والد تھا۔ وقار احمد کو ایک سال قبل باقی تین ساتھیوں سمیت قتل کیا گیا تھا۔

چند روز قبل شمالی وزیرستان میں جمعیت علمائے اسلام کے سوشل میڈیا انچارج جاوید نور کو بھی نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے زخمی کردیا تھا۔ اس سے قبل گاٶں تپی سے تعلق رکھنے والے تسکین اللہ نامی نوجوان کو بھی نامعلوم افراد نے قتل کر دیا تھا۔
ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان میں ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ بدستوری جاری ہے۔ اپریشن ضرب عضب کے بعد اب تک  پانچ سو سے زاٸد لوگ ٹارگٹ کلنگ میں مارے جا چکے ہیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button