جرائم

چارسدہ میں رقم کے تنازعے پر بیٹے نے باپ کو قتل کردیا

 

چارسدہ میں ایک بیٹے نے فائرنگ کرکے اپنے باپ کو قتل کردیا۔ ترناب کی رہائشی خاتون نے اپنے شوہر کے قتل کی رپورٹ درج کرتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ ہم سب گھر میں موجود تھے کہ فائرنگ کی اواز سن کر باہر دیکھا تو میرے شوہر کی قتل شدہ نعش پڑی تھی اورمیرے بیٹے امان اللہ کے ہاتھ میں پستول تھا جو فورا باہر کی طرف فرار ہوا۔ پولیس نے مقتول ضامن کے بیٹے امان اللہ کے خلاف قتل کا مقدمہ درج رجسٹرڈ کیا۔

پولیس کے مطابق ملزم نے رقم کی لین دین پر اپنے باپ کواسلحہ آتشین سے قتل کیا، ترناب پولیس نے واقعہ کے فوری بعد ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ ملزم کے قبضہ سے آلہٰ قتل پستول بھی برآمد ہوا ہے۔

واقعہ کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ریجنل پولیس آفیسر چارسدہ محمد سلیمان اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چارسدہ محمد عارف نے پولیس کو ملزم تک رسائی اور گرفتاری کے احکامات جاری کئے۔

ڈی ایس پی سٹی عدنان اعظم خان کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ ترناب واجد خان اور دیگر افسران پر مشتمل ٹیم نے فوری کاروائی کرتے ہوئے ملزم امان اللہ ولد ضامن سکنہ ترناب کو چند ہی گھنٹوں میں گرفتار کیا۔ دوران انٹاروگیشن ملزم نے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے جبکہ ملزم کی نشاندہی پرالہٰ قتل پستول بھی برآمد کیا گیا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button