جرائم

باجوڑ میں ایف سی گاڑی پر خودکش دھماکہ، سکیورٹی اہلکاروں سمیت 7 افراد زخمی

 

ضلع باجوڑ میں ایف سی گاڑی پر خودکش دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں سکیورٹی اہلکاروں سمیت 7 افراد زخمی ہوگئے۔

باجوڑ پولیس کے مطابق خلوزو ہسپتال کے قریب سرکاری گاڑی پر بم دھماکہ ہوا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے میں 5 سکیورٹی اہلکار اور 2 عام شہری زخمی ہوگئے۔

دھماکہ ایف سی کی گاڑی پر ہوا ہے۔ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ دھماکے کے بعد پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

یاد رہے اتوار کے روز  31 جولائی کو بھی باجوڑ کے علاقے خار میں جمعیت علمائے اسلام کے ورکرز کنونشن میں خودکش دھماکہ ہوا تھا جس کے نتیجے میں 63 افراد جاں بحق اور 123 زخمی ہوئے تھے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button