جرائم

شمالی وزیرستان میں بم دھماکہ، راہگیر میاں بیوی جاں بحق ہوگئے

 

مزمل داوڑ

شمالی وزیرستان میں بم دھماکے کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق ہوگئے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان کے تحصیل غلام خان کے علاقے سیدگی میں بم ڈسپوزل اسکواڈ ٹیم پر بم دھماکہ ہوا ہے جس کے نیتجے میں راہگیر میاں اور بیوی جاں بحق ہوگئے جبکہ دھماکے میں ڈسپوزل اسکواڈ ٹیم محفوظ رہا۔

ذرائع کے مطابق دھماکہ اس وقت ہوا جب بم ڈسپوزل اسکواڈ چیکنگ میں مصروف تھا، دھماکے کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

ادھر شمالی وزیرستان کے تحصیل میرعلی میں بھی نامعلوم شدت پسندوں کی جانب سے پل کو بارودی مواد سے اڑا دیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے بارودی مواد گاؤں خدی میں زیر تعمیر پل میں نصب کیا گیا تھا جس سے نئی تعمیر شدہ پل مکمل طور پر متاثر ہوئی ہے۔

 

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button