جرائم

دیامیر میں سیاحوں کی بس گہری کھائی میں گرگئی، 5 افراد جاں بحق

گلگت بلتستان کے ضلع دیامیر میں تھلچی کے قریب شاہراہ قراقرم پر سیاحوں کی بس گہری کھائی میں گرگئی۔

کمشنر گلگت ڈویژن نجیب عالم کے مطابق حادثہ ضلع دیا میر کے علاقے کتھلیچی کے مقام پر پیش آیا جہاں سیاحوں کی کوسٹر گاڑی گہری کھائی میں جا گری۔ جائے حادثہ پر فوری امدادی سرگرمیاں شروع کر دی گئی ہیں۔

حادثے کے مقام سے میتوں کو گلگت روانہ کر دیا گیا ہے۔ دیامر اور گلگت کے ہسپتالوں میں فوری ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر جگلوٹ اور ایس ڈی پی او جگلوٹ موقع پر موجود ہیں اور امدادی کارروائیوں کی نگرانی کر رہے ہیں۔

کمشنر گلگت ڈویژن نے مزید بتایا کہ حادثے کی بابت جلد لواحقین سے رابطہ کرکے میتوں کی منتقلی کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔ زخمیوں کو فوری طور دیامیر کے قریبی ہسپتال جب کہ لاشوں کو گلگت منتقل کیا جائے گا۔

دیا میر پولیس کے مطابق کوسٹر میں سوار مسافروں میں 5 موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے تھے جن میں 2 خواتین بھی شامل ہیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button