جرائم

پشاور، علمائے کرام اور اقلیتی برادری کے ٹارگٹ کلنگ میں ملوث دہشت گرد ہلاک

 

آفتاب مہمند

کاونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ خیبر پختونخوا اور پولیس نے علمائے کرام، اقلیتی شہریوں اور اہل تشیع کے ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ایک دہشت گرد کو ہلاک اور ایک کو گرفتار کر لیا۔ دہشت گرد محرم الحرام میں دہشتگردی کا منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ دہشت گردوں کا تعلق داعش سے ہے۔

ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی خیبر پختو نخوا شو کت عباس اور سی سی پی او پشاور اشفاق نور نے ملک سعد شہید پولیس لائن میں پریس کانفرس کرتے ہوئے بتایا کہ سی ٹی ڈی پولیس اور پشاور آپریشنل پولیس نے کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے دہشتگردوں کیخلاف آپریشن کے دوران ایک دہشت گرد کو ہلا ک کر دیا اور ایک کو گرفتار کر لیا گیا۔

ایڈیشنل آئی جی نے بتایا کہ دہشتگرد رواں سال مارچ سے جون تک 4 علماء، سکھ برادری کے 3 افراد جبکہ ایک اہل تشیع کے ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھا۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق تمام واقعات میں ایک جیسی مماثلت پائی گئی ہے اور ایک ہی آلہ قتل 30بور استعمال کیا گیا ہے۔ ایڈیشنل ا ٓئی جی سی ٹی ڈی نے بتایا کہ 2023-06-25 کو یونیورسٹی ٹاؤن پشاور میں ایک مسیحی برادری کے قمر مشتاق نامی شخص کو بہ ارادہ قتل ٹارگٹ کیا گیا جبکہ ملزم فرار ہوکر براستہ کینال روڈ سے ہوتے ہوئے عمر گل روڈ اور پھر بھانہ ماڑی انڈسٹریل روڈ نزد قمر دین گھڑی پل پر پہنچا تو ابابیل سکواڈ سے سامنا ہوا۔ ا

بابیل سکواڈ نے ملزم کو رکنے کا اشارہ کیا جس پر ملزم نے ابابیل سکواڈ پر اندھا دھند فائرنگ شروع کی جس کی فائرنگ سے ابابیل سکواڈ کے 03 جوان زخمی ہوئے۔ ابابیل سکواڈ کی جوابی کاروائی سے موٹر سائیکل سوار ملزم ہلاک ہوا۔ ملزم سے پستول 30 بور، ایک موٹر سائیکل، دو عدد بلا سم موبائلز، ایک عدد بی آر ٹی کارڈ جبکہ ایک عدد افغان سیٹیزن کارڈ بنام خالد ولد مسافر برآمد ہوا۔

ابتدائی تفتیش سے ہلاک شدہ ملزم کی شناخت ظفر ولد نصر اللہ سکنہ رشید گھڑی پشاور سے ہوئی جوکہ افغانی باشندہ تھا۔ ہلاک شدہ ملزم کے پستول کے خول اور دیگر سی سی ٹی وی شواہد سے تصدیق ہوئی کہ یہی ملزم ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں ملوث تھا۔ ملزم کے موبائیل اور دیگر شواہد سے سی ٹی ڈی نے باقی گروپ کو ٹریس کر کے مرکزی ملزم آمین اللہ ولد گل محمد کو گرفتار کر لیا۔

ملزم کی تفتیش اور انٹاروگیشن سے سی ٹی ڈی نے کاروائی شروع کر دی ہے۔ ملزم کے قبضے سے وقوعہ میں استعمال شدہ موٹر سائیکل اور پستول جس سے تمام وقوعہ کیلئے گئے تھے برآمد کر لیا گیا اور جلد ہی تمام گروپ گرفتار کر لیا جائے گا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ گرفتار دہشت گرد محرم الحرام کے دوران دہشت گرد کاروائیوں کی بھی منصوبہ بندی کررہے تھے۔ سی ٹی ڈی خیبر پختونخوا اورپولیس دیگر سکیورٹی اداروں کے ساتھ مل کر دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پرعزم ہے اورکسی بھی دہشت گرد تنظیم کو پنپنے کا موقع نہیں دیا جائے گا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button