جرائم

شانگلہ میں جیپ کو حادثہ، 3 افراد جاں بحق، نوشہرہ میں فائرنگ سے 2 بھائی قتل

خیبر پختونخوا کے ضلع شانگلہ میں جیپ کھائی میں گرگئی جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 8 زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق بلکوٹ کے قریب جیپ ڈرائیور سے بے قابو ہو کر کھائی میں جا گری جبکہ واقعے کے بعد زخمی  افراد کو علاج کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس نے بتایا کہ جیپ میں سوار افراد شانگلہ کے گاؤں جٹکول سے گھر واپس جا رہے تھے جب بلکوٹ کے قریب اسے حادثہ پیش آ گیا۔

نوشہرہ میں فائرنگ سے 2 سگے بھائی قتل

نوشہرہ کے علاقے پیرسباق میں اتوار کے روز مسلح افراد کی فائرنگ سے 2 سگے بھائی جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے موقع واقعہ پرانی دشمنی کے باعث پیش آیا، فائرنگ سے قتل ہونے والوں کی شناخت 30 سالہ وقاص اللّه اور 35 سالہ بلال احمد کے ناموں سے ہوئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مسلح ملزمان ارتکاب جرم کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوئے جبکہ مقتولین بھائیوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے قاضی میڈئکل کمپلکس نوشہرہ منتقل کردیا گیا۔

پولیس کے بقول خونی دشمنی میں اب تک آٹھ افراد جابحق اور 11 زخمی ہوچکے ہیں۔

 

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button