جرائم

خیبر پختونخوا: فائرنگ کے مختلف واقعات میں 5 افراد جاں بحق، 3 زخمی

خیبر پختونخوا کے ضلع صوابی اور نوشہرہ میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں مجموعی طور پر 5 افراد جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہوگئے ہیں۔

پولیس کے مطابق پہلا واقعہ صوابی کے علاقے زمینئی میں پیش آیا جہاں زمینی تنازعہ پر فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس نے بتایا فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

دوسرا واقعہ نوشہرہ کے علاقے اکواڑہ خٹک میں اس وقت پیش آیا جب نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے 2 افراد کا نشانہ بنایا تاہم تاحال یہ واضح نہیں کہ واقعہ کس وجہ سے پیش آیا۔

نوشہرہ پولیس کے مطابق واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے جبکہ فائرنگ سے جاں بحق ہونے افراد کی نعشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب آزاد ذرائع کے مطابق جنوبی وزیرستان اپر کے تحصیل مکین گاؤں شہر بندخیل میں ہفتے کی شب مسلح افراد کے ہاتھوں اغوا ہونے والے ٹھکیدار خزان گل کی نعش برآمد ہوئی ہے۔

ذرائع نے بتایا خزان گل جنوبی وزیرستان میں فورسز کے مورچوں اور چیک پوسٹوں کو راشن اور پانی سپلائی کیا کرتے تھے جنہیں گزشتہ شب گھر سے اٹھایا گیا تھا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button