جرائم

پشاور: سابق ایم پی اے کو گرفتاری سے بچانے کی کوشش پر ایس ایچ او معطل

 

پشاور میں سابق ایم پی اے کو گرفتاری سے بچانے کی کوشش پر ایس ایچ او کو معطل کردیا گیا۔ ایس ایچ او تھانہ گلبرگ فواد علی کےخلاف ایف آئی آر درج کرکے انکو گرفتار کرلیا گیا۔

ایس ایچ او کے خلاف سب انسپکٹر حسن علی کی مدعیت میں تھانہ گلبرگ میں مقدمہ درج کیا گیا۔
مقدمےکے متن کے مطابق  ایس ایچ او گلبرگ پر سابق پی ٹی آئی ایم پی اے ملک واجد سے رابطےکا الزام ہے، ملک واجدکا کارکنان کو لوٹ مار  اور گھیراؤ  جلاؤ پر  اکسانے میں اہم کردار تھا۔

متن میں مزید کہا گیا ہے کہ ایس ایچ اوفواد علی سابق ایم پی اے ملک واجد کو گرفتاری سے بچانے کے لئے فونز بند کرنے کا کہتے رہے۔ ایس ایچ او فوادعلی سابق ایم پی اے ملک واجد کو دیگر معلومات دینے میں بھی ملوث پائے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: پشاور: پرتشدد واقعات میں ملوث مظاہرین کی فہرست جاری، لسٹ میں افغان باشندے بھی شامل

خیال رہے 9 مئی کو نیب نے سابق وزیراعظم عمران خان کو القادر ٹرسٹ کیس میں گرفتار کیا تو پی ٹی آئی کارکنان نے جگہ جگہ احتجاجی مظاہرے شروع کردیے اور سرکاری عمارات پرچڑھائی بھی شروع کردی۔ پشاور میں مظاہرین نے ریڈیو پاکستان کی عمارت کو آگ لگائی جس کے نتیجے میں بہت زیادہ نقصان ہوا، مظاہرین نے قلعہ بالاحصار پر بھی چڑھائی کی تھی اور قیمتی سامان کو نقصان پہنچایا، مظاہرین نے ایمبولینس سمیت کئی گاڑیوں کو بھی نذر آتش کیا تھا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button