جرائم

پشاور میں ایف آئی اے کی کارروائی، ایجنٹ سمیت 13 افغان باشندے گرفتار

وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کے اینٹی کرپشن یونٹ نے پشاور میں بڑی کارروائی عمل میں لائی ہے۔

ایف آئی اے کے اینٹی کرپشن سرکل پشاور نے کارروائی کرتے ہوئے جعلی طریقے سے شناختی کارڈ اور پاکستانی پاسپورٹ کے حصول کے لیے آنے 13 افغان ملزمان کو ایجنٹ سمیت گرفتار کر لیا ہے۔

افغان ملزمان نادرا اہلکاروں کی ملی بھگت سے پاکستانی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کے حصول کے لیے پاکستان آئے تھے۔

چھاپہ مار کارروائی افغان ملزمان کی موجودگی کی اطلاع پر نسیم ہوٹل واقع کوہاٹ روڈ پر کی گئی۔ گرفتار افغان ملزمان غیر قانونی راستے سے پاکستان آئے تھے۔

ملزمان سے متعدد پاکستانی شناختی کارڈز، ٹریکنگ آئی ڈیز اور دستاویزات برآمد کر لئی گئی ہیں اور ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ جعل سازی میں ملوث نادرا اہلکاروں کے خلاف بھی تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

Show More

Salman

سلمان یوسفزئی ایک ملٹی میڈیا جرنلسٹ ہے اور گزشتہ سات سالوں سے پشاور میں قومی اور بین الاقوامی میڈیا اداروں کے ساتھ مختلف موضوعات پر کام کررہے ہیں۔

متعلقہ پوسٹس

Back to top button