جرائم

خیبر میں ایف سی کی گاڑی پر دھماکہ، 2 اہلکار شہید

ضلع خیبر میں فرنٹئیر کور ( ایف سی ) کی گاڑی پر بارودی سرنگ کا دھماکا ہوا ہے جس میں صوبیدار سمیت 2 اہلکار شہید جبکہ 4 اہلکار زخمی ہوگئے.

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز کا کانوائے فورٹ سلوپ سے علی مسجد فورٹ جارہا تھا کہ  ملک دین خیل کے علاقے میں روڈ کے کنارے نصب بارودی مواد زوردار  دھماکے سے پھٹ گئے جس کے نتیجے میں دھماکے سے گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔

ذرائع کے مطابق دھماکے میں شہد ہونے والے اہلکاروں کی شناخت صوبیدار حضرت گل اور نائک نذیر کے ناموں سے ہوئی ہے جبکہ زخمیوں میں نائک مقرب، سپاہی حارث، سپاہی نیاز، اور سپاہی واجد شامل ہیں۔

Show More

Salman

سلمان یوسفزئی ایک ملٹی میڈیا جرنلسٹ ہے اور گزشتہ سات سالوں سے پشاور میں قومی اور بین الاقوامی میڈیا اداروں کے ساتھ مختلف موضوعات پر کام کررہے ہیں۔

متعلقہ پوسٹس

Back to top button