جرائم

جنوبی وزیرستان: فورسز کی کار روائی میں مارے گئے عسکریت پسندوں کی شناخت ہوگئی

جنوبی وزیرستان میں گزشتہ دنوں سیکیورٹی فورسز کی ایک کار روائی کے دوران مارے گئے عسکریت پسندوں میں سے تین کی شناخت ہوگئی ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کا دعویٰ ہے کہ جنوبی وزیرستان تحصیل لدھا کے علاقہ زانگاڑا میں فورسز نے کار روائی کرتے ہوئے 8 عسکریت پسندوں کا مارا تھا جن میں سے تین کی شناخت کمانڈر محبوب عرف زیرک، کمانڈر تنزاگل عرف افغان جبکہ کمانڈر گوہر کے ناموں سے ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق ان عسکریت پسندوں میں سے ایک کا تعلق جنوبی وزیرستان کے محسود جبکہ دو کا تعلق وزیر علاقہ سے بتایا جا رہا ہے جبکہ دیگر مارے جانے والوں میں افغان عسکریت پسند بھی شامل ہیں جن کی شناخت ابھی باقی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ 15 مارچ کو سیکیورٹی فورسز نے کار روائی کرتے ہوئے کالعدم ٹی ٹی پی کے سابق کمانڈر مولوی شہاب نامی شخص کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا تھا۔ ذرائع کے دعویٰ تھا کہ مارے گئے تمام عسکریت پسندوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان تھا جبکہ یہ عسکریت پسند حکومت کو کئی واردات میں مطلوب تھے۔

دوسری جانب آئی ایس پی آر کے مطابق عسکریت پسندوں نے مارٹر فائر کیے تھے جس سے 2 فوجی زخمی ہوئے تاہم بدقسمتی سے فائرنگ کے تبادلے میں دو بچے بھی جام شہادت نوش کر گئے۔

 

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button