کوہستان میں آتشزدگی: ایک ہی خاندان کے 10 افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے
لوئر کوہستان میں واقع ایک مکان میں آتشزدگی کے باعث آٹھ بچوں سمیت 10 افراد جھلس کر جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق آتشزدگی کا واقعہ گزشتہ رات لوئر کوہستان کے سیری پٹن میں محمد خان لوہا نامی شخص کے مکان میں اس وقت پیش آیا جب سب لوگ سو رہے تھے تاہم ابتدائی طور یہ آتشزدگی کی وجوہات معلوم نہ ہوسکی۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق گھر میں اگ لگنے کی وجہ سے سب لوگ اندر پھنس گئے کہ اس دوران ان پر چھت گر گیا اور بچوں سمیت 13 افراد ملبے تلے دب گئے۔
یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا کے جنگلات میں آتشزدگی کی وجوہات کیا ہیں؟
ریسکیو 1122 کے مطابق آتشزدگی کے باعث گھر مکمل طور پر مہندم ہوگئی جبکہ امدادی کارروائی کے دوران جاں بحق اور زخمی افراد کو ملبے سے نکال لیا ہے۔
جاں بحق ہونے والوں میں پانچ بچیاں، تین بچے جبکہ دو خواتین ہیں۔ زخمیوں اور لاشوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
دوسری جانب مقامی افراد نے واقعہ کے بعد احتجاجی طور پر لاشوں کو سڑک پر رکھ الزام عائد کیا ہے کہ ٹی ایم اے اور ریسکیو اہلکاران کی بروقت امدادی کارروائی نہ ہونے کی وجہ بڑا سانحہ رونما ہوا جبکہ ریسکیو حکام نے بتایا کہ آگ کی شدت انتہائی زیادہ تھی اور گھر کے تمام افراد دب گئے تھے جس کے لیے اپرکوہستان اور شانگلہ کی ٹیمیں بھی طلب کی گئیں تھیں۔