جرائم

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشت گرد ہلاک

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 2 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے ایشام میں دہشتگردوں اور سکیورٹی فورسز میں جھڑ پ ہوئی جس کے نتیجے میں 2 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگرد سکیورٹی فورسز کے خلاف دہشتگردی کی کارروائیوں میں ملوث تھے، ان کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج ملک میں دہشتگردی کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر کار بند ہے۔

یاد رہے اس سے قبل جنوری کے آخری ہفتے میں بھی شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں ایک دہشت گرد ہلاک ہوگیا تھا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکورٹی فورسز نے میر علی میں آپریشن کیا اور دوران آپریشن دہشت گروں اور سیکورٹی فورسز میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ سے ایک دہشت گرد کمانڈر ہلاک ہوگیا جبکہ بھاری اسلحہ گولہ بارود برآمد کرلیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گرد سیکورٹی فورسز اور شہریوں پر دہشت گرد حملوں میں ملوث تھا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button