لائف سٹائل

لکی مروت سے پشاور جانے والی ہائی ایس کوچ کو ٹرالر نے کچل ڈالا،17 افراد جاں بحق

 

لکی مروت سے پشاور جانے والی ہائی ایس کو کوہاٹ ٹنل کے قریب حادثہ پیش آیا ہے۔ کوہاٹ ٹنل ٹول پلازہ کے قریب ہائی ایس اور ٹرالر کے مابین المناک حادثے میں 17 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوگئی ہے جبکہ 1 زخمی کوہاٹ کے ہسپتال میں زیر علاج ہے۔

کوہاٹ ٹنل کے قریب واقع ٹول پلازہ کے ساتھ لکی مروت سے پشاور جانے والی مسافر کوچ پر مخالف سمت سے آنے والا ٹرالر چڑھ دوڑا جس کی وجہ سے ہائی ایس میں سوار خواتین اور بچوں سمیت 17افراد جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔

ہائی ایس میں جاں بحق ہونے والوں میں نور رحمن، سیلان، اختر علی، اشرف علی، طالب علم عدنان خان، عرفان، حمید، اعجاز، سردار علی، تین بچوں سمیت ایک خاتون اور ڈرائیور سیف اللہ شامل ہیں۔ حادثہ اتنا شدید تھا کہ انسانوں کے اعضاء دور دور تک پھیل گئے۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ جاں بحق افراد کی لاشوں اور ایک زخمی کو فوری طور پر کوہاٹ کے ڈی اے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ پولیس تھانہ ایم آر ایس میں مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button