جرائم

صوابی پولیس کا آپریشن: دو شدت پسند مارے گئے، ایک گرفتار

صوابی پولیس کا ھنڈ کے مقام پر شرپسندوں کے خلاف کامیاب آپریشن، 2 شدت پسند مارے گئے، ایک کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ آپریشن کے دوران ایک پولیس اہلکار معمولی زخمی ہو گیا۔

ضلعی پولیس کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق آج علی الصبح انٹیلی ایجنسیوں سے شرپسندوں کی موجودگی کی بابت خفیہ اطلاع ملی جس پر ڈی پی او صوابی کیپٹن (ر) نجم الحسنین کی زیرقیادت پولیس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے کر آپریشن شروع کر دیا۔

بیان کے مطابق شرپسندوں کو بذریعہ لاوڈ سپیکر سرنڈر ہونے کا کہا گیا تاہم انہوں نے پولیس پارٹی پر اندھادھند فائرنگ کھول دی جبکہ پولیس نے بھی حق حفاظت خود اختیاری کے تحت جوابی فائرنگ کی۔

جوابی فائرنگ کے نتیجے میں ایک دہشت گرد کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ دو دہشت گردوں نے زخمی خالت میں خود کو ہینڈ گرینیڈ سے اُڑا دیا۔

بیان میں کہا گا کہ آپریشن کامیابی سے مکمل ہوا جبکہ اس دوران پولیس محفوظ رہی، واقعہ کے بعد ضلع بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ جبکہ جگہ جگہ سخت چیکنگ جاری ہے۔

خیال رہے کہ صوابی میں شدت پسندوں کے خلاف مذکورہ آپریشن جاری تھا کہ عین اسی وقت پشاور پولیس لائن کی مسجد میں نماز ظہر کے دوران دھماکہ ہوا جس میں اب تک 28 اموات کی تصدیق ہو چکی ہے جبکہ 150 کے قریب زخمی بتائے جاتے ہیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button