جرائم

بیٹنی سب ڈویژن میں پولیس کار پر فائرنگ سے ایک اہلکار جاں بحق

 

لکی مروت کے بیٹنی سب ڈویژن میں تھانہ شادی خیل پولیس کی کار پر فائرنگ سے ایک سپاہی جاں بحق جبکہ ایڈیشنل ایس ایچ او شدید زخمی ہوگئے ہیں۔
پولیس ترجمان کے مطابق لکی مروت کے بیٹنی سب ڈویژن میں تھانہ ورگاڑی پولیس پر رات کے وقت نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کیا جس کی مدد کیلئے مقامی لوگ مسلح ہوکر نکل آئے اور نامعلوم حملہ آوروں پر فائرنگ شروع کردی اس دوران قریبی تھانوں سے بھی پولیس نفری طلب کرلی گئی۔

دوسری جانب مروت کینال روڈ پر تھانہ ورگاڑی پولیس کی مدد کیلئے جانے والی تھانہ شادی خیل پولیس کی کار پر فائرنگ ہوئی جس میں ایک پولیس اہلکار سمیع اللہ جاں بحق جبکہ ایڈیشنل ایس ایچ او حبیب اللہ شدید زخمی ہوئے ہیں۔

پولیس ذرائع نے تھانہ شادی خیل کی پولیس کار پر فائرنگ، پولیس اہلکاروں کے جاں بحق اور زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے تاہم یہ نہیں بتایا کہ پولیس کار پر فائرنگ کس نے کی ہے۔

واقعے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور سرچ آپریشن جاری ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button