جرائم

مردان: لعل کے قاتل گرفتار کر لئے گئے

مردان: خواجہ سراء محمد عمیر عرف لعل کو قتل کرنے والے دونوں ملزمان کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔

اس حوالے سے ایس پی انوسٹی گیشن ثناء اللہ خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مورخہ 24 دسمبر کو مدعی مقدمہ شہزاد ولد رحم شیر سکنہ سیرئے کورونہ بغدادہ نے اپنے بھائی کے قتل کی رپورٹ تھانہ صدر میں درج کرائی تھی۔

ایس پی انوسٹی گیشن کے مطابق رپورٹ موصول ہوتے ہی ان کی سربراہی میں ڈی ایس پی سٹی سرکل عدنان اعظم نگرانی میں ایس ایچ او عبدالسلام خان اور تفتیشی افسر پر مشتمل تھانہ صدر پولیس ٹیم نے پیشہ ورانہ حکمت عملی کے زریعے واردت میں ملوث دونوں ملزمان ممتاز ولد لعل محمد سکنہ سیرئے کورونہ اور افتخار ولد محمد امت سکنہ حاجی کورونہ تک رسائی حاصل کر کے انہیں گرفتار کر لیا۔

مقتول عمیر عرف لعل (فائل فوٹو)

انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمان نے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے، ان کے قبضے سے آلہ قتل پستول اور واردات میں استعمال ہونے والی موٹرسائیکل بھی برآمد کر لی گئی ہے۔

ثناءاللہ خان نے وجہ عناد بتاتے ہوئے کہا کہ ملزمان کی مقتول خواجہ سراء کے ساتھ کچھ دن قبل تعلقات کی وجہ سے زبانی تکرار ہوئی اور جھگڑا ہوا تھا جس کی وجہ سے اسے پستول سے فائر کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے جبکہ ان کے خلاف قانونی کارروائی بھی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button