جرائم

لکی: فورسز اور عسکریت پسندوں میں فائرنگ کا تبادلہ، دو اہلکار شہید دو شدید زخمی

لکی مروت: سیکورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں سیکورٹی فورسز ککے دو اہلکار شہید جبکہ دو شدید زخمی ہو گئے۔

زرائع کے مطابق سیکورٹی فورسز کی گاڑی پولیس چوکی کی طرف جا رہی تھی جب عسکریت پسندوں نے حملہ کر دیا، حملے میں حوالدار چنگیز اور نائب صوبیدار قاسم شہید جبکہ لیفٹیننٹ بلال اور سپاہی ظہور شدید زخمی ہو گئے۔

شہداء اور زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جبکہ سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن کا آغاز کر دیا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل رواں ماہ کی 16 تاریخ کو لکی مروت ہی میں ایک پولیس وین کو عسکریت پسندوں کی جانب سے نشانہ بنایا گیا تھا جس میں چھ پولیس اہلکار جاں بحق ہوئے تھے۔

لکی پولیس کے مطابق ہفتہ وار میلے کی سکیورٹی کے لیے پولیس وین جا رہی تھی کہ اس دوران موٹرسائیکل پر سوار عسکریت پسندوں نے تھانہ ڈاڈیوالہ کی حدود میں موبائل پر اندھادھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 6 پولیس اہلکار جاں بحق ہو گئے۔

 

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button