جرائم

ڈیرہ: پانچ روز قبل لاپتہ ہونے والے کم عمر بچے کی لاش مل گئی

ڈیرہ اسمعیل خان: پانچ روز قبل عثمان غنی ٹاؤن سے لاپتہ ہونے والے کم عمر بچے کی ذبح شدہ لاش گزشتہ روز کھیتوں سے برآمد ہو گئی، پولیس نے قتل کے الزام میں مقتول کے چچازاد کو گرفتار کر لیا۔

زرائع کے مطابق حسن ولد میرخماد قوم محسود 5 دن پہلے عثمان غنی ٹاٶن سے لاپتہ ہوا تھا جس کی باقاعدہ ایف آئی آر تھانہ گومل یونیورسٹی میں درج کی گئی تھی، پولیس اور مقامی لوگوں کی جانب سے تلاش کے بعد کل بچے کی ذبح شدہ لاش گنے کے کھیتوں سے ملی۔

واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او ڈیرہ محمد شعیب نے قاتل کی فوری گرفتاری کے لیے ایس ڈی پی او پروا عابد اقبال کی قیادت میں ٹیمیں تشکیل دیں، اور چند ہی گھنٹوں میں ملزم کامل ولد مروت خان قوم محسود سکنہ علاقہ فتح موڑ کو گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق قاتل کا مقتول بچے سے خونی رشتہ ہے، یونیورسٹی پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا عمل شروع کر دیا، جلد ہی حقائق سے عوام کو آگاہ کیا جائے گا، اور اس دردناک اور بھیانک واردات کو ہر صورت منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button