جرائم

ضلع خیبر میں کارروائی، داعش کا مرکزی کمانڈر مارا گیا

محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) پشاور ریجن اور سیکورٹی فورسز کی ضلع خیبر میں ایک اہم کارروائی، فائرنگ کے تبادلہ میں سیکورٹی فورسز کے ایک کپتان زخمی اور ایک اہلکار شہید ہوا جبکہ فورسز کی جوابی کارروائی میں ایک شدت پسند مارا گیا اور تین عسکریت پسند زخمی حالت میں گرفتار کر لئے گئے۔

زرائع کے مطابق محکمہ انسداد دہشت گردی پشاور ریجن اور سکیورٹی فورسز کو مصدقہ اطلاع تھی کہ دہشت گردوں کا ایک منظم گروہ علاقہ غریزہ ضلع خیبر کے ایک مکان میں موجود اور پشار شہر میں ایک بڑی تخریبی کے لئے منصوبہ بندی کر رہا ہے۔

اطلاع کو مصدقہ جان کر سکیورٹی فورسز اور سی ٹی دی کی سپیشل چھاپہ مار ٹیم نے جدید اسلحہ سے لیس ہو کر آج علی الصبح علاقہ غریزہ پہنچ کر مذکورہ مکان کو گھیرے میں لے لیا۔ دہشت گردوں کو سکیورٹی فورسز کی نقل و حرکت کا علم ہوا تو اچانک چھوٹے اور بڑے ہتھیاروں سے چھاپہ مار ٹیموں پر اندھادھند فائرنگ شروع کر دی۔

دہشت گردوں کی فائرنگ سے سکیورٹی فورسز کے کیپٹن علی ولید زخمی جبکہ ساتھی جوان موقع پر شہید ہوا۔ چھاپہ مار ٹیموں نے جوابی فائرنگ کی، دہشت گردوں اور فورسز کے درمیان فائرنگ کا سلسلہ تقریباََ 3 گھنٹوں تک جاری رہا۔

فائرنگ تھم جانے کے بعد علاقے میں سرچ اینڈ کلیئرنس آپریشن شروع کیا گیا جس میں دہشت گرد لیاقت علی عرف شاہین ولد انور شاہ ہلاک جبکہ 3 دہشت گرد زخمی حالت میں بھاگتے ہوئے گرفتار کر لئے گئے۔

زرائع کے مطابق ہلاک دہشت گرد لیاقت عرف شاہین داعش کا مرکزی کمانڈر تھا جو کہ حال ہی میں تھانہ ریگی ماڈل ٹاون پر فائرنگ و ہینڈ گرنیڈ پھینکنے، ایف سی پوسٹ گودر جمرود پر فائرنگ کر کے ایک اہلکار کو شہید کرنے، ضلع نوشہرہ میں پولیس موبائل پر فائرنگ کر کے ASI فیاض خان کو شہید اور دو اہلکاران کو زخمی کرنے، دوران پولیو ڈیوٹی علاقہ تھانہ متھرا میں کانسٹیبل محب اللہ جبکہ تھانہ خزانہ کی حدود میں کانسٹیبل آصف اللہ کو شہید کرنے اور کارخانوں مارکیٹ میں پولیس موبائل پر ہینڈ گرنیڈ سے حملہ آور ہو کر حوالدار بن یامین کو شہید کرنے سمیت دہشت گردی کے دیگر سنگین مقدمات میں بھی مطلوب تھا۔

سی ٹی ڈی پشاور کے مطابق دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں جدید ہتھیار اسلحہ و گولہ بارود برآمد کیا گیا جبکہ علاقے میں سکیورٹی فورسز اور پولیس کا سرچ اینڈ کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button