لائف سٹائل

میں نے اسلام قبول کر لیا ہے۔ میرین الہیمر

فرانس کی مشہور اداکارہ اور ماڈل میرین الہیمر نے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے اسلام قبول کر لیا ہے۔

مکہ مکرمہ میں عمرے کی ادائیگی کیلئے موجود میرین الہیمر نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک وڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ کلمہ شہادت پڑھ رہی ہیں۔ انہوں نے لکھا ہے؛

”کچھ راستے ایسے ہیں جن پر آپ کو اکیلے ہی جانا پڑتا ہے
کوئی دوست، کوئی فیملی، کوئی ساتھی نہیں
بس آپ اور اللہ

آپ میں سے بعض لوگ جانتے ہیں لیکن بہت سے لوگ اب بھی یہ سوال پوچھتے ہیں، اور اگرچہ میرے نزدیک یہ ایک بہت ہی ذاتی معاملہ ہے، کہ میں نے کبھی اس کاباضابطہ اعلان نہیں کیا: میں چند ماہ قبل مشرف بہ اسلام ہوئی ہوں۔

جو لوگ میری روزمرہ کی زندگی فالو کرتے ہیں وہ یہ جانتے ہیں (ہو سکتا ہے کہ آپ مجھ سے کچھ بھی نہ سیکھ پائیں)، لیکن جو بات یقینی ہے وہ ان لوگوں کے ساتھ اپنی ذات کے اس حصے کو، جو بہت ہی گہری اور ذاتی ہے، شیئر کرنے کی اہمیت ہے جن کی میں آج پرواہ کرتی ہوں، آج بالکل اپنے دوسرے خاندان کی طرح: آپ!”

میرین کے مطابق یہ (قبول اسلام) ان کی روح، دل اور استدلال کا انتخاب تھا، ایک ایسا انتخاب جو ان کے سامنے واضح طور پر آیا اور جس پر وہ آزادانہ اور فخر سے عمل پیرا ہیں، ”یہ جان لیں، اور یہی میرے پیغام کا لب لباب بھی ہے: کہ کسی دوسرے مذہب کو، خواہ وہ کچھ بھی ہو، قبول کرنے میں کوئی شرم کی بات نہیں ہے، یہ ایک بنیادی حق ہے جو ہر ایک کو ملنا چاہیے۔

آپ میں سے کئی لوگوں کے علم میں ہو گا، یہ گزشتہ سال تبدیلی سے عبارت رہا، بے شک، میں اک بہت بڑی تبدیلی سے گزری ہوں، اپنی ترجیحات اور زندگی کے بعض انتخاب، خواہ پیشہ ورانہ ہوں یا ذاتی، پر کافی غور کیا ہے۔

آپ میں سے ہر اس شخص کا شکریہ جو اس کو سراہتا یا کم از کم اس کا احترام کرتا ہے۔”

میرین کے مطابق یہ لمحات ان کی زندگی کے سب سے بہترین دنوں میں سے ہیں اور ان لمحات کو بیان کرنے کیلئے ان کے پاس الفاظ نہیں ہیں۔

واضح رہے کہ میرین الہیمر کو سوشل میڈیا پر لاکھوں لوگ فالو کرتے ہیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button