جرائم

ٌپبی: جیولری شاپ میں خونی واردات، صراف سمیت دو افراد قتل

نوشہرہ: پبی بازار میں جیولری شاپ میں مسلح نقاب پوش ڈاکوؤں کی خونی واردات، مزاحمت پر صراف سمیت دو افراد کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔

وقوعہ کے بعد پولیس نے جائے واردات پر پہنچ کر تفتیش کا آغاز کر دیا، پولیس کے مطابق ملزمان واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔

پولیس کے مطابق جیولر ظفر اور ان کے ساتھ بطور کاریگر کام کرنے والے عمران اس واقعہ میں جاں بحق ہوئے ہیں، واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج موجود ہے جبکہ دیگر شواہد کو بھی اکٹھا کیا جا رہا ہے۔

ریسکیو 1122 نوشہرہ کے مطابق نعشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے راشد میموریل ہسپتال پبی منتقل کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب تاجران نے اس واقعہ پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے مکمل شٹرڈاؤن ہڑتال کا اعلان اور نوشہرہ پشاور جی ٹی روڈ کو مکمل طور پر بلاک کر دیا جس کی وجہ سے مین جی ٹی روڈ پر دونوں اطراف گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔

مظاہرین نے ملزمان کی گرفتاری تک روڈ بند رکھنے کا اعلان کیا تاہم پولیس کی جانب سے ملزمان کی جلد از جلد گرفتاری کی یقین دہانی پر مظاہرین پرامن طور پر منتشر ہو گئے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button