سیاست

عمران خان صدف نعیم کے گھر میں، تعزیت کے بعد کامونکی روانہ

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیر اعظم عمران خان گزشتہ روز کنٹینر تلے دب کر جاں بحق ہونے والی خاتون رپورٹر صدف نعیم کی تعزیت کے لیے ان کے گھر پہنچ گئے۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے گزشتہ روز خاتون رپورٹر کے جاں بحق ہونے کے باعث لانگ مارچ مرید کے میں ہی ختم کر دیا تھا اور آج عمران خان صحافی صدف نعیم کے اہلخانہ سے تعزیت کے لیے لاہور میں ان کے گھر پہنچے۔

عمران خان نے خاتون رپورٹر کے گھر والوں سے اظہار تعزیت کیا اور صدف نعیم کی مغفرت کے لیے دعا بھی کی اور پھر لانگ مارچ کے لیے کامونکی کی طرف روانہ ہو گئے۔

یاد رہے کہ نجی ٹی وی چینل کی رپورٹر صدف نعیم گزشتہ روز عمران خان کے کنٹینر تلے آ کر جاں بحق ہو گئی تھیں۔

یہ بھی خیال رہے کہ خاتون رپورٹر کی ہلاکت پر صدر عارف علوی اور وزیراعظم شہباز شریف سمیت سیاسی و سماجی شخصیات نے افسوس کا اظہار کیا، وزیراعظم شہباز شریف نے خاتون رپورٹر کے گھر والوں کے لیے 50 لاکھ روپے امداد کا اعلان بھی کیا جبکہ پنجاب حکومت نے بھی صدف نعیم کے گھر والوں کے لیے امدادی رقم کا اعلان کیا ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button