جرائم
رپورٹر صدف نعیم عمران خان کے کنٹینر کے نیچے آ کر جاں بحق
چینل فائیو کی رپورٹر صدف نعیم پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے لانگ مارچ کنٹینر کے نیچے آ کر جاں بحق ہو گئیں۔
حادثے کے بعد عمران خان کا قافلہ روک دیا گیا جبکہ ریسکیو کی گاڑی کو بھی فوری طلب کر لیا گیا۔ عمران خان کو اطلاع ملی تو وہ فوراً متوفیہ کو دیکھنے کیلئے کنٹینر سے نیچے اتر آئے اور سیکیورٹی کے منع کرنے کے باوجود متوفیہ کے قریب چلے گئے۔
https://twitter.com/waqarsatti/status/1586706928742400000
اطلاعات کے مطابق خاتون رپورٹر کنٹینر پر چڑھنے کے دوران ہاتھ پھسلنے سے گریں اور ٹائر کے نیچے آ گئیں۔ صدف کافی سینئر، اپنے پیشے سے مخلص اور بہت ہی محنتی خاتون تھیں۔
دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے خاتون رپورٹر صدف نعیم کی موت پر رنج و غم کا اظہار اور مرحومہ کے اہل خانہ کے لئے 50 لاکھ مالی امداد کا اعلان کیا ہے۔ وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو ضابطے کی کارروائی فوری مکمل کر کے چیک اہل خانہ کے حوالے کرنے کی ہدایت کی ہے۔