جرائم

جنوبی وزیرستان: دہشت گردی کی ایک بڑی سازش ناکام

جنوبی وزیرستان: پاک افغان بارڈر انگور اڈہ پر رات گئے آپریشن میں کسٹمز سٹاف اور بارڈر سٹیشن نے روسی ساختہ گولہ بارود سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔

زرائع کے مطابق کلکٹر آف کسٹمز اپریزمنٹ پشاور کی خبر پر اسسٹنٹ کمشنر آف کسٹمز حماد احمد کی سربراہی میں امجد الرحمان، کسٹمز اسٹاف نے جنوبی وزیرستان میں پاک افغان سرحد انگور اڈا ایک آپریشن کیا اور دہشت گردی کی ایک بڑی سازش ناکام بنا دی۔

مکس سبزیوں اور سیبوں پر مشتمل ایک 6 پہیہ گاڑی رجسٹرڈ گاڑی کسٹم بارڈر اسٹیشن کے NLC ٹرمینل میں داخل ہوئی، سکین کرنے پر، سامان کے پیچھے ایک خانے کا پتہ چلا جس کے معائنے کے بعد روسی ساختہ گولہ بارود اور ہر قسم کے ہتھیار بھاری مقدار میں برآمد کئے گئے۔

حکام نے کارروائی کرتے ہوئے تمام گولہ بارود ضبط اور گاڑی میں سوار افراد کو فوری گرفتار کر لیا۔ واقعے کے بعد ایف آئی آر درج کی گئی۔ حکام کے مطابق ملوث تمام افراد کو پکڑنے کے لیے مزید تفتیش جاری ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button