جرائم

مردان میں دہشت گرد اپنے خودساختہ بم کا شکار ہوگیا

 

مردان تھانہ چورہ کے حدودمیں دہشت گرداپنے خودساختہ بم کا شکارہو گیا، اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور سرچ اپریش شروع کی۔
ڈسٹرکٹ پولیس افیسر مردان عرفان اللہ خان نے بتایاکہ پولیس تھانہ چورہ سے چارپانچ سو گزکے فاصلے پر ایک دہشت گرد کھیتوں میں خودساختہ بم تیارکررہاتھا کہ اس دوران زوردار دھماکے سے بم پھٹ گیا اور تیاری میں مصروف دہشت گرد خود اپنے بم کا شکار ہوکر ہلاک ہوگیا۔

پولیس کو اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور پورے علاقے میں سرچ اپریشن کیا گیا۔ ڈی پی او نے کہاکہ واقعے کی ابھی تحقیقات جاری ہے جبکہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق ہلاک شدہ دشہت گردکا تعلق باجوڑ سے بتایاگیا۔

وقوعہ کے بعد مردان ریجن کے ریجنل پولیس افیسر محمد علی گنڈاپوراور ڈی پی اومردان عرفان اللہ نے بھی جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور اس موقع پر آرپی او مردان محمد علی گنڈاپورنے بیان جاری کرتے ہوئے کہاکہ دھماکے سے متعلق جدیدسائنسی خطوط پرمعلومات حاصل کی جارہی ہے جبکہ ابتدائی معلومات کے مطابق خودکش بمبار نے کھیتوں میں اپنے بم سے خودکو اڑادیاہے ۔دھماکے کے بعد ریجن میں سیکورٹی الرٹ کردی گئی ہے۔انہوں نے کہاکہ کہ واقعے میں مزید کوئی جانی نقصان نہیں ہواہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button