جرائم

دیربالا: گھریلو ناچاقی پر ماں بیٹی اور 7 سالہ بچہ قتل

دیربالا میں گھریلو ناچاقی پر ماں بیٹی اور ایک کم عمر بچے کو قتل کر دیا گیا۔

مقامی پولیس کے مطابق ڈوگدرہ کے علاقہ شاٹ کس میں گزشتہ شب داماد نے گھریلو ناچاقی کی وجہ سے فائرنگ کر کے اپنی ساس، ان کی شادی شدہ بیٹی اور سات سالہ نواسے کو قتل کر دیا اور خود موقع سے فرار ہو گیا۔

پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا جبکہ ملزم کی گرفتاری کے لیے کارروائی شروع کر دی۔

خان آزاد (فائل فوٹو)

دوسری جانب لکی مروت کے علاقے سپرلی کلہ سرائے نورنگ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے ایک شخص کو قتل کر دیا جس کی شناخت خان آزاد کے نام سے ہوئی اور جو جوڈیشل کمپلکس لکی مروت میں ہیڈ کلرک تھا۔

زرائع کے مطابق ان کے دروازے پر دستک ہوئی اور باہر نکلنے پر فائرنگ کر دی گئی جس سے گھر کی دہلیز پر خان آزاد جاں بحق ہوا، مقتول جوڈیشل کملپکس میں ڈی پی پی ڈیپارٹمنٹ میں فرائض سرانجام دے رہا تھا۔ بعدازاں لاش کو ٹی ایچ کیو ہسپتال سرائے نورنگ منتقل کر دیا گیا۔

واضح رہے کہ تقریبآ ڈیڑھ مہینے قبل ان کے ایک اور رشتہ دار ہارون الرشید خاکسار کو بھی نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button