جرائم

سوات، خیبر، کوہاٹ اور کرم میں حملے، 12 افراد شہید 9 زخمی

کرم اور سوات کے فوری بعد عسکریت پسندوں کے جمرود اور کوہاٹ میں حملوں سے ایک ایف سی اہلکار شہید جبکہ پولیس و ایف سی اہلکار سمیت نو افراد زخمی ہو گئے۔

دوسری جانب سوات کے علاقہ بانڈئی میں جائے واردات سے مزید تین لاشیں نکالی گئی ہیں جس کے ساتھ اس واقعہ میں مرنے والوں کی تعداد 12 ہو گئی۔

زرائع کے مطابق گزشتہ رات جمرود کے علاقہ گودر میں فرنٹیئر کانسٹبلری چیک پوسٹ پر دہشت گردوں نے حملہ کر دیا جس میں دو ایف سی جوان شدید زخمی ہو گئے۔ بعدازاں ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ایک ایف سی اہلکار شہید ہو گیا۔

اسی طرح کوہاٹ میں پولیس تھانہ بلی ٹنگ پر دستی بم سے حملہ کیا گیا جس میں آٹھ پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔

زرائع کے مطابق تھانہ بلی ٹنگ پر نامعلوم ملزمان نے اچانک دستی بم ہھینکا جو زور دار دھماکے سے پھٹا جس کے نتیجے میں ایس ایچ او رؤف خان اور کانسٹیبل مطیع اللہ سمیت 8 افراد زخمی ہو گئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کرنے کے بعد سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا جبکہ تمام ناکہ بندیوں کو بھی الرٹ کر دیا گیا۔

اس سے قبل ضلع کرم میں افغانستان کی جانب سے حملے، سوات میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ میں امن کمیٹی کے ممبر اور پولیس و ایف سی اہلکاروں سمیت آٹھ افراد جاں بحق ہوئے تھے۔

ضلع کرم حملہ کے عینی شاہدین کے مطابق 113 ونگ کرم ملیشیاء کے جوان پاک افغان سرحد پر واقع درگٸی چیک پوسٹ میں مرمت کا کام کر رہے تھے کہ اس دوران بارڈر پار سے افغان ملیشیاء چیک پوسٹ سے ان پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں نائیک مویز خان آفریدی، سپاہی نیک رحمان، سپاہی عرفان خان شدید زخمی ہوئے، زخمیوں کو پاڑہ چنار ملیشیاء ہیڈکوارٹر منتقل کر دیا گیا جہاں تینوں جوان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوۓ شہید ہو گئے۔

شہداء کی نماز جنازہ کرم ملیشیاء کے ہیڈکوارٹر میں ادا کی گئی، بعد ازاں شہداء کے جسد خاکی اپنے اپنے آبائی علاقوں کو روانہ کر دیئے گئے جہاں شہداء کو سرکاری اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق پاک فوج کے جوانوں نے بھی جوابی فائرنگ کی اور کافی دیر تک دوطرفہ فائرنگ کا سلسلہ جاری رہا۔

دوسری جانب سوات کے علاقہ بانڈئی میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ میں امن کمیٹی کے ممبر سمیت پانچ افراد شید ہو گئے۔

ڈی پی او سوات زاہد مروت کے مطابق ممبر امن کمیٹی کے علاوہ گاڑی میں 5 افراد سوار تھے جن میں 2 پولیس اہل کار اور 2 مزدور شامل ہیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button