جرائم

کرک: جائیداد کے تنازعہ پر فائرنگ، 5 افراد قتل 3 زخمی

کرک میں جائیداد کے تنازعہ پر ایک ہی خاندان کے افراد میں آپس میں خون کی ہولی کھیلی گئی، قریبی رشتہ داروں کے مابین فائرنگ کا تبادلہ، نتیجے میں 5 افراد جاں بحق جبکہ دو راہگیروں سمیت تین افراد زخمی ہو گئے۔

زرائع کے مطابق تھانہ یہ واقعہ کرک سٹی کی حدود میٹھا خیل میں پیش آیا جس میں زاہد علی اور عطاء اللہ نامی فریقین کے 5 افراد موقع پر جاں بحق جبکہ دو راہگیروں سمیت تین افراد شدید زخمی ہو گئے۔

زاہد علی فریق کی جانب سے رفیع اللہ، ارمان اللہ، سائل جبکہ عطاء اللہ فریق کی جانب سے ممتاز اور رحیم اللہ جاں بحق ہونے والوں جبکہ عطاء اللہ فریق کی جانب سے تسلیم نامی نوجوان اور دو راہ گیروں میں حضرت ولی اور واجد شامل ہیں۔

وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کے رضاکاروں نے موقع پر پہنچ کر ڈیڈ باڈیز اور زخمیوں کو کے ڈی اے ہسپتال کرک منتقل کر دیا، بعدازاں زخمیوں کو تشویشناک حالت میں پشاور ریفر کر دیا گیا۔

دوسری جانب تھانہ کرک سٹی میں دونوں فریقین نے ایک دوسرے کے خلاف قتل اقدام قتل کے تحت مقدمات درج کر لئے ہیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button