جرائم

دیرلوئر: محکمہ تعلیم کے دفتر کو بم سے اڑانے کی دھمکی دینے والا ملزم گرفتار

لوئیر دیر: ایلمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن بلامبٹ کے دفتر میں طالبان کے نام پر دھمکی آمیز خط ڈالنے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کر لیا، ملزم بلامبٹ پولیس کی حراست میں، تفتیش جاری، سنسنی خیز انکشافات کی توقع ہے۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر دیر اکرام اللہ خان نے ڈی ایس پی ہیڈ کوا رٹر فخر عالم، سرکل ڈی ایس پی پرویز خان، ڈی ایس پی انوسٹی گیشن محمد شفیع شفا اور ایس ایچ او بلامبٹ فضل غفور خان کے ہمراہ پولیس لائن بلامبٹ تیمرگرہ میں گرفتار ملزم کو میڈیا کے سامنے پیش کر دیا۔

اس موقع پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی پی او اکرام للہ خان نے بتایا کہ 22 اگست کو ایلمنٹری ایجوکیشن سیکنڈری کی انتظامیہ کو نامعلوم افراد نے ایک خط میں دھمکی دی تھی کہ مذکورہ دفتر میں خواتین اور مردوں کے مخلوط تربیتی پروگرام کو تین دنوں کے اندر اندر بند کیا جائے ورنہ آپ کے دفتر کو بموں سے اڑا دیا جائے گا، اس کے بعد مذکورہ ایجوکیشن دفتر کے اہلکاروں نے بلامبٹ پولیس سٹیشن میں نامعلوم افراد کے خلاف رپورٹ درج کرا لی۔

بعدازاں ڈی ایس پی فخر عالم، ڈی ایس پی پرویز خان، ایس ایچ او بلامبٹ فضل غفور پر مشتمل ٹیم نے جدید خطوط پر تفتیش کر کے ٹیکنیکل طریقے سے ملزم کامران ولد حق نواز ساکن سمکوٹ حال منڈا کو گرفتار کر لیا اور اس کے زیر استعمال گاڑی کو بھی قبضہ میں لے لیا۔

ڈی پی او اکرام اللہ خان کے مطابق دھمکی آمیر خط سے ایلمنٹری سیکنڈری ایجوکیشن کے دفتر کے ساتھ پیوستہ دیگر سرکاری دفاتر کے اہلکاروں میں بھی خوف و ہراس پھیل گیا تھا تاہم ملزم کی گرفتاری سے عوام میں خوف و ہراس ختم ہو گیا۔

انھوں نے کہا کہ لوئر دیر میں کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دیں گے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button