جرائم

باڑہ میں پچاس سالہ خاتون کی لاش برآمد

 

 

ضلع خیبر باڑہ آکاخیل میں پچاس سالہ خاتون کی لاش برآمد ہوئی ہے جس کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق باڑہ آکاخیل کے نواحی فقیر آباد کے علاقے میں مقامی لوگوں کی اطلاع پر کہ وہاں پر ایک خاتون کی لاش پڑی ہوئی ہے جس پر پولیس پہنچی لاش کے کے قریب پستول کے خول بھی پڑے ہوئے تھے۔

مقامی لوگوں نے کہا کہ رات کے وقت انہوں نے فائرنگ کی آواز سنی تھی اور صبح پتہ چلا کہ یہاں کسی خاتون کو قتل کرنے کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش قبضے میں لے لی اور شواہد اکٹھے کرنے کے لاش پوسٹ مارٹم کیلئے روانہ کردی جس کے بعد شناخت نہ ہونے پر لاش کو مردہ خانے منتقل کردیا گیا۔ پولیس نے رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button